یو این سلامتی کونسل کی خاموشی الشفا ہسپتال میں ’بربریت‘ کی وجہ بنی، وزیر خارجہ اردن

IQNA

یو این سلامتی کونسل کی خاموشی الشفا ہسپتال میں ’بربریت‘ کی وجہ بنی، وزیر خارجہ اردن

17:11 - November 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3515287
صہیونیوں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں پر بمباری اور الشفاء ہسپتال پر جارحیت کے نتیجے میں ہسپتال میں زیر علاج متعدد مریض سمیت کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اردن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی خاموشی غزہ کے مرکزی ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کو ہوا دے رہی ہے ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ الشفا ہسپتال میں ہونے والی تباہی اس بربریت کو ظاہر کرتی ہے جس کی یو این سلامتی کی خاموشی اجازت دے رہی ہے۔

 

ایک طرف صیہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے ایک ہسپتال پر حملہ کیا تو دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں گھروں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha