اسرائیلی فوج الشفاء ہاسپٹل اور مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی

IQNA

اسرائیلی فوج الشفاء ہاسپٹل اور مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید، متعدد زخمی

10:53 - November 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515291
ایکنا قدس: اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس پر بمباری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

صیہونی فورسز کی جانب سے اردنی فیلڈ اسپتال پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 7 ارکان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہو گئی، اسپتال کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا، بیسمنٹ سمیت مختلف حصوں میں تلاشی کے دوران نہ یرغمالی ملے، نہ کسی سرنگ کا نشان ہاتھ لگا۔

 

اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں دوبارہ آپریشن کیا ہے، جہاں 2 ہزار سے زائد شہری پناہ لیے ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشنز کے سربراہ میجر جنرل یارون فنکلمین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آج رات ہم نے الشفا ہسپتال میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے ہسپتال کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا۔

ٹیگس: غزہ ، ہسپتال ، مسجد ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha